مولانا فضل الرحمان کے اثاثے کتنے ہیں ؟ کہاں  کہاں پراپرٹی بنائی ہے؟ نیب کو سراغ مل گیا،زبردست خبر

روزنامہ اوصاف  |  Sep 28, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں میں مولانا فضل الرحمان کیخلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہوئی ہیں اور ان کے اثاثوں کی ابتدائی معلومات بھی حاصل کرلی ہیں جب کہ نیب نے مولانا کے قریبی موسیٰ خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کو حاصل معلومات کے مطابق فضل الرحمان بنگلے، سیکڑوں کنال زرعی اراضی اور دکانوں کے مالک نکلے ہیں۔ مولانا کے اثاثوں میں چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین حال ہی میں فروخت کیا گیا۔ اس کے علاوہ مولانا کا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹیں بھی شامل ہیں جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑوں کنال اراضی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More