کورونا وائرس: دنیا میں5لاکھ40ہزارسےزائد افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 07, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں پانچ لاکھ40 ہزار677 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ17 لاکھ31ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

کورونا سےصحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 66لاکھ23 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے30 لاکھ 39 ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے مزید351 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ32 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

برازیل میں 16لاکھ2 6ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید656 افراد ہلاک ہوگئے جس سے مجموعی تعداد 65ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا سے 6لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران135افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10ہزار296 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7لاکھ20 ہزارسے بڑھ گئی ہے اور ایک دن میں474 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 20ہزار ہوگئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار772 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں دو لاکھ 98 ہزار557 افراد متاثر ہیں اور6 ہزار384 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 2 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

میکسیکو میں دو لاکھ 61 ہزار750 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور31 ہزار119 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ43 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور11 ہزار731 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More