القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری ملزم کی 405 کنال اراضی نیلام

ہماری ویب  |  Aug 12, 2025

اسلام آباد: القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیتی اراضی نیلام کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی 405 کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے نیلام کر دی گئی، مذکورہ نیلامی سے حکومت کو ایک ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے علی ریاض کی 405 کنال کی حتمی بولی لگائی جبکہ دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کنال زمین کی نیلامی کے لیے کوئی بولی نہ لگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More