شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیئے، سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ76.9ملی میٹر بارش ناظم آباد میں ہوئی جبکہ گلشن حدید میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ میں59 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 56.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
سرجانی ٹاون میں36ملی میٹر، کیماڑی میں 30 ملی میٹر ،پی اے ایف بیس مسرور میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شارع فیصل پر 17، کورنگی میں 14.6 ملی میٹر،اولڈ ایئر پورٹ 13ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن میں 12.2 ملی میٹر اور بحریہ ٹاون میں4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود مون سون سسٹم کے باعث شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔