ان کو قبول نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ۔ سب سے لڑتی کیوں تھیں؟ عادی عدیل امجد کا حمیرا اصغر کے بارے میں انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 19, 2025

"میرا خیال ہے کہ وہ کبھی بھی لوگوں کے درمیان قبولیت حاصل نہیں کر سکیں۔ میں نے ہمیشہ انہیں دیکھا کہ وہ اپنے لیے ہی لڑتی رہتی تھیں۔ اسکول میں ہمیشہ ایک ایسا بچہ ہوتا ہے جو نظر انداز کیا جاتا ہے اور اپنی جگہ بنانے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، وہ بھی بالکل ویسی ہی تھیں۔ ہمیشہ دوسروں سے لڑتی رہتی تھیں تاکہ اپنے آپ کو منوا سکیں۔ میں مانتا ہوں کہ ان کو قبول نہیں کیا جاتا تھا۔"

پاکستانی کامیڈین اور ہوسٹ عدی عادل امجد نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے رویے پر کھل کر گفتگو کی۔ عدی، جو ریئلٹی شو تماشہ سیزن 1 کے فائنلسٹ بھی تھے، نے بتایا کہ شو کے دوران حمیرا اصغر کا رویہ اکثر جارحانہ اور منفی سمجھا جاتا تھا۔

عدی کا کہنا تھا کہ حمیرا مسلسل اپنے وجود کو ثابت کرنے کے لیے لڑتی رہیں اور یہی وجہ تھی کہ ان کے ساتھ دوسرے کانٹیسٹنٹس کے جھگڑے عام رہے۔ ان کے مطابق، حمیرا ہمیشہ خود کو منوانے کی جدوجہد میں دکھائی دیتی تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ کبھی بھی حقیقی قبولیت حاصل نہ کر سکیں۔

یاد رہے کہ تماشہ کے دوران حمیرا اصغر کے کئی تنازعے منظر عام پر آئے تھے جنہیں ناظرین نے بھی سوشل میڈیا پر بارہا ڈسکس کیا۔ ان کی وفات کے بعد مداح جہاں ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ اگر وہ اتنی تنہائی اور دباؤ کا شکار تھیں تو ساتھی فنکاروں نے اس وقت ان کے ساتھ کیوں کھڑا نہیں ہوئے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More