معروف بھارتی موسیقار واجد خان انتقال کرگئے

جی این این  |  Jun 02, 2020

ممبئی : بھارت کی معروف موسیقار واجد علی خان 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔  موسیقارواجد علی خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے، واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔ واجد خان نے بطور گلوکار سلمان خان کے لئے کئی ہٹ گانے بھی گائے ہیں۔  واجد نے سلمان خان پر فلمائے گئے دو گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی ۔ واجد پچھلے کچھ سالوں سے  گردوں  کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ اتوار کے روز ان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں وینٹی لیٹرپر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ساجد واجد کے جوڑی کو سلمان خان نے 1998ء میں اپنی فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے ذریعے متعارف کروایاتھا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More