وزیراعظم عمران ضلع مہمند پہنچ گئے

سماء نیوز  |  Sep 28, 2020

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر خیبرپختونخوا کے علاقے مہمند پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے شاہراہ کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم پیر 28 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے دورے کے سلسلے میں پہلے ضلع مہمند پہنچے، جہاں انہوں نے ناحقئی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے عمائدین سے خطاب بھی کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مہمند میں یہ منصوبے متحدہ عرب عمارات حکومت کے تعاون سے اس علاقے کے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔

وزیراعظم بعد میں ضلع باجوڑ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ تیمرگرہ، خار، مامد گٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور عمائدین سے ملاقات کریں گے۔

ان منصوبوں کی بدولت مہمند اور باجوڑ کے عوام کو آمدورفت، تجارت اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔  ان اضلاع کےعوام کو صوبائی دارالحکومت پشاور اور دیگر اضلاع سے رابطے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

دورہ پشاورکے دوران وزیراعظم گورنر ہاؤس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں حکام کی جانب سے قبائلی اضلاع، بی آر ٹی اور دیگر امور پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More