کروناوائرس: امریکا اورفرانس میں 14،14سو ہلاکتیں، اموات 81ہزار سے متجاوز

سماء نیوز  |  Apr 08, 2020

کرونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے آج بدترین دن رہا، منگل کو دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 6443 افراد انتقال کرگئے، فرانس 1417 افراد کی ہلاکت کے بعد 10 ہزار سے زائد اموات والا چوتھا ملک بن گیا، امریکا میں بھی ریکارڈ 1405 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر ہلاکتیں 81 ہزار سے تجاوز کرگئیں، یورپ میں ایک دن میں 4400 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کرونا وائرس سے متعلق مریضوں اور اموات کا ریکارڈ جمع کرنیوالی ویب سائٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والے انتہائی مہلک مرض کے شکار افراد کی تعداد 66 ہزار نئے مریضوں کے اضافے کے بعد 14 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی، جن میں 3 لاکھ  مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 10 لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثرین اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 47 ہزار 880 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دنیا بھر میں ہر دس لاکھ میں 181 افراد متاثر اور 10.4 ہلاک ہورہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More