پاکستان اور دنیا کی جدید کرکٹ میں بہت فرق ہے: ‏ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر پی سی بی ندیم خان

نوائے وقت  |  Jun 02, 2020

‏ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر پی سی بی ندیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا کی جدید کرکٹ میں بہت فرق ہے۔ ہم کافی پیچھے ہیں ، اسی چیز کو بہتر کرنے کے لیئے ہائی پرفارمنس سنٹر بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر کا کام چھ ماہ بعد نظر ائے گا ۔ ابھی صرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام ہی تبدیل ہوا ہے ۔ کام شروع نہیں ہوا۔ ندیم خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے اچھا کام کیا ، اب فرق نظر آئے گا ۔ ہر شعبے کا کام ایک مخصوص ماہر شخص کو مختص کیا گیا ہے، جو جوابدہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق جونئیر اور سنئیر ٹیم کے کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ گرانٹ بریڈ برن ماڈرن ڈے کرکٹ کے لحاظ سے کوچز کو تعلیم دیں گے۔ شعبہ ڈومیسٹک اور اکیڈمیز کو ایک کرنے کا یہ بہترین وقت تھا۔ اب کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہو گا جس کو موقع نہیں ملے گا۔ ایچ پی سی کے ڈویلپڈ کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھلایا بھی جائے گا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر نیو جرسی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More