پی ٹی اے کا موبائل آپریٹرز کے ذریعے کورونا وائرس کیخلاف بڑی مہم کا آغاز

ریڈیو پاکستان  |  Jun 03, 2020

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سیلولر موبائل آپریٹرز کے ذریعے کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ایک بڑی مہم شروع کی ہے۔

پی ٹی اے کی ہدایت پر سیلولر موبائل آپریٹرز نے کورونا وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر کے بارے میں صارفین کو اردو اور انگریزی زبانوں میں لاکھوں کی تعداد میں ایس ایم ایس بھیجے ہیں۔

عوام کو صحت سے متعلقہ معلوماتی خدمات کی فراہمی کیلئے شارٹ کوڈ1166 مختص کیا گیا ہے جو نیشنل ایمرجنسی سینٹر کے زیر استعمال ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More