اداکارہ ژالے سرحدی بین الاقوامی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

سماء نیوز  |  Jul 14, 2020

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی جلد ہی بین الاقوامی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، فلم کی شُوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوجائے گا۔

ایک میں اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، یہ اُن کی بین الاقوامی سطح پر پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

انہوں نے اپنی غیر ملکی فلم کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی بھارتی فلم نہیں بلکہ انٹرنیشنل فلم کا حصہ ہوں گی جبکہ غیر ملکی فلم کی ہدایات بہت معروف فلم ساز دیںگے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک کمرشل فلم ہوگی اور رواں ماہ کے آخر میں ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More