امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

الاسکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں دو طیاروں کے خوفناک تصادم میں رکن پارلیمنٹ سمیت سات افراد کی جانیں چلی گئیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا میں ایک جزیرہ نما علاقے میں دو چھوٹے مسافر طیاروں میں ٹکرائو ہو گیا جس کے نتیجے میں کہ طیاروں کے پرخچے اُڑ گئے اور علاقے میں دور دور تک طیارے کا ملبہ بکھر گیا۔فضائی آپریشن کے دوران کے طیاروں کا ملبہ درختوں سے بھرے ایک علاقے میں مل گیا، ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں الاسکا کی قانون ساز اسمبلی کے 67 سالہ رکن گیرے کینوپ بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔ وہ اپنا ذاتی طیارہ اڑا رہے تھے جو دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس میں 6 مسافر سوار تھے۔فیڈرل ایوی ایشن کے ادارے نے رکن پارلیمنٹ کے طیارے کے دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ امریکا کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے رکن پارلیمنٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More