سندھ میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

سماء نیوز  |  Aug 14, 2020

سندھ میں عید کے بعد کانگو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 سالہ مریض محمد یوسف داؤد کو دو دن پہلے داخل کیا گیا تھا۔ آج کے اس ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق مریض کوئٹہ سے کراچی آیا ہے۔ وہاں وہ جانوروں کے آس پاس رہا ہے۔

واضح رہے کہ عید کے بعد یہ سندھ میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More