کوروناکی دوسری لہر۔۔۔بڑے اسلامی ملک نے روک تھام کے لیے لاک ڈائون لگانےکی تیاری کرلی

روزنامہ اوصاف  |  Sep 27, 2020

تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبائی حکومتوں کو اجازت دی ہے کہ کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کو روکنے کے لئے جہاں ضرورت ہو وہاں لاک ڈاون کر لیا جائے ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے مقامی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ ضابطے اور نگرانی کو تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حکومت کی زیرنگرانی کام کرنے والی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے دفاتر پابندیوں اور ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے بارے سفارشات پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزارت صحت کی جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایران میں کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد25ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 439,882 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More