برازیل میں طیارے کوحادثہ، فٹبال کلب کے صدر اورکھلاڑیوں ہلاک

سماء نیوز  |  Jan 25, 2021

برازیل میں ایک چھوٹا نجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں فٹبال کلب کے صدر اور 4 کھلاڑیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی کے مطابق ایک چھوٹا نجی طیارہ رن وے کے قریب ہی گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں پالماس فٹبال کلب کے صدر اور 4 کھلاڑی سوار تھے، جو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جارہے تھے، واقعے میں پائلٹ بھی مارا گیا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے مقامی فٹبال ٹورنامنٹ ملتوی کئے جانے کی تصدیق کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More